امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
Web Desk
17 July 2026
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور شہریت و امیگریشن سروسز (USCIS) نے بائیڈن دور کی 2022 کی ‘پبلک چارج’ پالیسی کو ختم کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے پرانے قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے قانون کے تحت اب امیگریشن افسران گرین کارڈ یا ویزا کی درخواستوں کا جائزہ لیتے وقت اس بات پر گہری نظر رکھیں گے کہ آیا کوئی تارکِ وطن سرکاری امداد پر انحصار تو نہیں کر رہا۔ اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے ان سرکاری فوائد کے دائرہ کار کو محدود کر دیا تھا جنہیں بنیاد بنا کر گرین کارڈ روکا جا سکتا تھا، تاہم اب افسران کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ فوڈ اسٹیمپس، میڈیکیڈ، ہاؤسنگ واؤچرز اور دیگر سرکاری معاونت کے استعمال سمیت تمام عوامل کا تفصیلی جائزہ لیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ امریکہ میں مستقل رہائش کے خواہشمند افراد اپنا بوجھ خود اٹھانے کے قابل ہوں اور وہ حکومتی امداد پر انحصار نہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026