مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
Web Desk
17 July 2026
بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) نے مالی سال 2026ء کے کرنٹ اکاؤنٹ کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ خسارہ گورنر اسٹیٹ بینک کے جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک کے لگائے گئے تخمینے کے عین مطابق ہے۔ اس کے برعکس، گزشتہ مالی سال 2025ء کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 84 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو جون 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا خسارہ سامنا رہا، جبکہ اس کے مقابلے میں جون 2025ء میں 22 کروڑ ڈالر کا سرپلس اور مئی 2026ء میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
آئی ٹی سیکٹر کی ریکارڈ ساز کارکردگی؛ مالی سال 26ء میں ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
17 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026