جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
Web Desk
17 July 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات میں شریک جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پر اندرونی معلومات سے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹے ہیں اور یہ تصور ہی مضحکہ خیز ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹیم کے یہ قابلِ اعتماد ارکان اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔ یہ بیان “ڈراپ سائٹ نیوز” کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے دوران جے ڈی وینس کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں کشنر اور وٹکوف کے مالی مفادات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نائب صدر نے واضح کیا کہ انہیں ایسا کوئی پیغام کبھی موصول نہیں ہوا اور ان دونوں نے خطے میں امن کے لیے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔ یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جے ڈی وینس نے اسرائیلی حکومت کے بعض ارکان پر بھی الزام لگایا ہے کہ وہ غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور
24 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
24 September 2026
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026