بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
Web Desk
17 July 2026
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15 سال قبل بند ہونے والی ‘بلھے شاہ ایکسپریس’ کا دوبارہ افتتاح کیا جا رہا ہے، جس کا عوام کو بے چینی سے انتظار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت لاہور سے واہگہ ٹرین اور راوی ایکسپریس کو بھی رواں ماہ کے آخر تک بحال کر دیا جائے گا۔ حنیف عباسی کے مطابق ریلوے میں 64 نئی کوچز شامل کی جا رہی ہیں اور 43 لوکو موٹیوز کی اوور ہالنگ کر کے انہیں فریٹ آپریشنز کے لیے مختص کیا جائے گا، جس سے ریلوے کی مجموعی استعداد میں 32 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب روپے فراہم کیے ہیں، جبکہ شاہدرہ سے رائے ونڈ منصوبے پر بھی پنجاب حکومت مالی تعاون کرے گی۔ وفاقی وزیر نے حادثات سے بچاؤ کے لیے سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں سے بھی ریلوے کراسنگ گیٹس لگانے کے سلسلے میں رابطے کا ذکر کیا۔
متعلقہ عنوانات
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی
17 July 2026
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026