LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ

افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری

Web Desk

17 July 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کے تحت منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گرد عناصر کی مبینہ سرپرستی نے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجکستان کے انسدادِ منشیات کے ادارے نے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تاجکستان سے منسلک افغان سرحدی علاقے منشیات کی اسمگلنگ کے اہم ترین راستے بن چکے ہیں۔ تاجک سیکیورٹی فورسز نے رواں سال کے دوران سرحدی علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افغان اسمگلرز کو ہلاک جبکہ 18 کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے اسمگلرز کے قبضے سے 601 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی، جبکہ سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران افغان سرحد پر مجموعی طور پر ایک ٹن اور 513 کلوگرام منشیات ضبط کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں منشیات اور مصنوعی منشیات بنانے والی لیبارٹریاں تاحال مکمل فعال ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2025 میں افغان سرحد پر 2 ہزار 742 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی تھیں جو کہ 2024 کے مقابلے میں 50 فیصد زائد تھیں۔

عالمی ماہرین نے اس تشویشناک صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم نے افغانستان کو عملی طور پر ایک “نارکو ٹیرر ریاست” میں تبدیل کر دیا ہے، جس کا معاشی ڈھانچہ بڑی حد تک منشیات سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی پر منحصر ہے۔ ماہرین کے مطابق، افغان رجیم کی چھتری تلے منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والا یہ پیسہ جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ مل رہا ہے اور پورے خطے کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔