مسلسل ناکامیوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
Web Desk
11 July 2026
جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں پے درپے عبرتناک شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم میں شدید بحران اور بھونچال پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مسلسل ناکامیوں کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا قوی امکان ہے، جس کے تحت ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کے چند اہم اراکین کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان مسلسل شکستوں نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی کشیدہ کر دیا ہے، بالخصوص جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان واضح دراڑیں آ چکی ہیں اور گزشتہ کئی مہینوں سے ڈریسنگ روم کے حالات سازگار نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پیدا ہونے والی اس کشیدگی کے باعث گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کے ایک اہم رکن اور سپورٹ اسٹاف کے ایک اور اہلکار کے بورڈ سے الگ ہو کر آئی پی ایل (IPL) کی کسی فرنچائز کو جوائن کرنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، سلیکٹرز اور موجودہ کوچنگ اسٹاف کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے سیکرٹری دیواجیت سائیکا نے ٹیم کی ان متواتر ناکامیوں پر ایک اعلیٰ سطح کا ہنگامی ریویو (جائزہ) اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، جو انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے فوری بعد منعقد ہوگا، جہاں ٹیم کی بدترین کارکردگی کی وجوہات کا تفصیلی تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلے جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کمزور حریف آئرلینڈ نے بھی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ناکامیوں کا یہ سلسلہ یہیں نہ رکا اور اب انگلینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی سیریز میں بھی بھارتی ٹیم ابتدائی تینوں میچ ہار کر تین صفر کے خسارے کے ساتھ سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، جس نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور شائقین کی تشویش میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026