LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

آئی سی سی نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر انگلش بورڈ سے وضاحت طلب کرلی

Web Desk

9 July 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں کی گئی ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو قبل از وقت نشر ہونے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے باقاعدہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ آئی سی سی حکام کے مطابق، بین اسٹوکس کی اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے الوداعی گفتگو اور ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مبنی ویڈیو ٹیسٹ میچ کے باضابطہ طور پر ختم ہونے سے پہلے ہی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر کر دی گئی تھی، جو کہ آئی سی سی کے طے شدہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ عالمی کرکٹ گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران یا اس کے اختتام سے قبل ڈریسنگ روم کی کسی بھی قسم کی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ پبلک کرنا قوانین کے خلاف ہے، اور ای سی بی نے یہ ویڈیو جاری کر کے ضابطہ اخلاق کو متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہونے سے قبل ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اکٹھا کر کے طویل فارمیٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور ایک جذباتی تقریر کی تھی۔ آئی سی سی کے پروٹوکولز اور سیکیورٹی قوانین کے مطابق، ڈریسنگ روم کے اندر ریکارڈ کی گئی کسی بھی قسم کی فوٹیج کو متعلقہ ٹیسٹ میچ کے مکمل طور پر ختم ہونے سے پہلے کسی بھی پلیٹ فارم پر جاری نہیں کیا جا سکتا۔ آئی سی سی نے ای سی بی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور وضاحت پیش کرے کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی سیکیورٹی اور رازداری کے قانون کو کس طرح بائی پاس کیا گیا، جس کے بعد اب انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔