پاکستان میں مرد بھی ہراساں ہونے لگے، خواتین کے بعد ان کا بھی محتسب سے رجوع
Web Desk
4 July 2026
پاکستان میں کام کی جگہوں پر خواتین کے ساتھ ساتھ اب مردوں کو بھی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویزی حقائق کے مطابق، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا – FOSPAH) میں درج ہونے والی مجموعی شکایات میں سے تقریباً 40 فیصد شکایات خود مردوں کی جانب سے درج کروائی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق، ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 1,290 مرد و خواتین نے ہراسانی کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کیا، جس میں سے 521 مردوں نے کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایات درج کروائیں۔ وفاقی محتسب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان میں سے 1,104 شکایات کو نمٹا دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، مردوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے کیسز میں فوسپا کا ہیڈ آفس اسلام آباد پہلے نمبر پر جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر رہا ہے۔
صوبائی سطح پر مردوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد پشاور سے 42، کراچی سے 24 اور بلوچستان سے 2 مردوں نے کام کی جگہ پر ہراسانی کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کیا۔ دوسری جانب، اسی عرصے کے دوران 769 خواتین نے بھی ہراسانی کے خلاف فوسپا میں شکایات درج کروائیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد اسلام آباد سے 496 اور پنجاب سے 154 خواتین کی رہی۔ ماہرین کے مطابق، ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ کام کی جگہوں پر محفوظ ماحول فراہم کرنا اب دونوں جنسوں کے لیے یکساں چیلنج بن چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی چوری ادویات گودام سے برآمد، 4 افسران و اہلکار معطل
16 August 2026
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست
16 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
16 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
16 August 2026
بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب
16 August 2026
حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
16 August 2026
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026