کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
Web Desk
29 August 2026
کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران نومولود کے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے پر شعبہ امراضِ نسواں کی سربراہ ڈاکٹر انجم آرا حسن کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ ڈاکٹر انجم کے مطابق لیبارٹری اور طبی معائنے کی حتمی رپورٹس سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریضہ رواں سال فروری میں پہلی بار آئی تھیں اور تب بھی الٹرا ساؤنڈ میں ان کے حاملہ ہونے کی رپورٹ منفی آئی تھی، تاہم مریضہ نے کسی دوسرے ہسپتال کی رپورٹ دکھائی جس میں انہیں حاملہ ظاہر کیا گیا تھا اور ان کی فائل میں درج بعض اندراجات بھی جعلی پائے گئے۔ ہسپتال کی سربراہ کے مطابق ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹر نے رپورٹ کے پیش نظر آپریشن کا فیصلہ کیا، تاہم آپریشن کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون کے ہاں کوئی زچگی نہیں ہونی تھی، جس کی تصدیق قانونی اور طبی رپورٹس نے بھی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026