پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
Web Desk
29 August 2026
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مکمل طور پر کھلنے سے متعلق امریکی دعوے کو سراسر مسترد کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول قائم ہے اور امریکی انتظامیہ کا یہ دعویٰ دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ایرانی سپاہ نے واضح کیا کہ جب تک ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک آبنائے ہرمز پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرِ خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 130 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026