LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

Web Desk

5 August 2026

پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے باعث دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹس میں اچانک تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر کے اضافے کے بعد 4155 ڈالر کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی منڈی کے اثرات کے باعث مقامي صرافہ مارکیٹ میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8,573 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 273 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 6 ہزار 624 روپے پر پہنچ گئی۔