LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ

Web Desk

24 November 2026

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا چیلنج سنگین ہوتا جا رہا ہے اور ایک فیک نیوز چند سیکنڈز میں دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے۔

ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سوشل میڈیا کا موضوع ان کے دل کے قریب ہے، تاہم موجودہ دور میں قانون سازی، ضوابط اور پالیسیوں کے ذریعے سوشل میڈیا کے چیلنجز سے نمٹنا آسان نہیں اور اس کے لیے انتہائی محتاط اور نپے تلے انداز میں اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز سے کسی فرد کی عزت، وقار اور ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ فیک نیوز گولی کی مانند ہے جو ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن کے ساتھ نئے چیلنجز بھی سامنے آ رہے ہیں، جبکہ دانستہ یا نادانستہ غلط اور جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے قانون سازی اور مؤثر ریگولیشن کے ساتھ اجتماعی رویوں میں تبدیلی بھی ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے واضح کیا کہ آزادیٔ اظہار کی آڑ میں کسی کی عزت، وقار اور ساکھ کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا اور آزادیٔ اظہار و دوسروں کے بنیادی حقوق کے درمیان توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 4 اور 19 میں بیان کردہ حقوق پاکستان کی سرزمین پر موجود ہر شخص کو حاصل ہیں، جبکہ آئین ہر فرد کے وقار اور نجی زندگی کے احترام کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں معلومات کی اشاعت کے مختلف مراحل پر چیک اینڈ بیلنس موجود تھے تاہم سوشل میڈیا نے روایتی ضابطوں کو نئے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے، اور صحافتی دنیا میں بریکنگ نیوز کی دوڑ کے باعث خبر کی تصدیق اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔

اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 2021ء میں ان کے کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے یہ غلط خبر نشر کی گئی کہ ان کے اثاثے 32 ارب روپے ہیں، تاہم اگلے روز اس خبر کی وضاحت جاری کی گئی؛ اس مثال سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غلط معلومات کسی شخص کو کس طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی خبر کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کرے، جبکہ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لیے آزادیٔ اظہار اور غلط معلومات کے درمیان واضح فرق سمجھنا اور ڈیجیٹل دنیا میں آزادی کے تحفظ کے ساتھ ذمہ داری و جواب دہی کا توازن برقرار رکھنا ضروری ہے