پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
Web Desk
25 November 2026
پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے اس حملے میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیم افراد زخمی ہوئے ہیں، اور پاکستان تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی حکام کی فوری کارروائی اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے بروقت اقدامات کو سراہتا ہے، جبکہ ایسے بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ان حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ مملکت سعودی عرب کو اپنے علاقے کے دفاع اور اپنے شہریوں و مقیم افراد کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
25 November 2026
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی
25 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت
25 November 2026
ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی
25 November 2026
سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ
25 November 2026
ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق
25 November 2026