LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف

Web Desk

24 November 2026

امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹاک مارکیٹ میں شدید گراوٹ کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا (Nvidia) کے سربراہ جینسن ہوانگ کی بحالی کے سلسلے میں غیر معمولی اقدامات کیے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جینسن ہوانگ کی بطور سربراہ بحالی کے لیے اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر غیر معمولی دباؤ ڈالا۔ اس سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود براہِ راست اینویڈیا بورڈ کو فون کر کے جینسن ہوانگ کی بھرپور حمایت کی، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر اعلیٰ امریکی حکام نے بھی بورڈ اراکین سے رابطے کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام نے اینویڈیا بورڈ کو باقاعدہ یقین دہانی کرائی کہ جینسن ہوانگ سے امریکی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور صدر ٹرمپ انہیں امریکی معیشت کے لیے ایک انتہائی اہم اور ناگزیر شخصیت تصور کرتے ہیں۔

سی این این کے مطابق جینسن ہوانگ کی بحالی کے اس حساس فیصلے کو اینویڈیا کے بعض سینئر ملازمین سے بھی خفیہ رکھا گیا، تاہم اس غیر معمولی مداخلت اور معاملے پر خود امریکی انتظامیہ کے اندر بھی اختلافات سامنے آئے ہیں