وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
Web Desk
24 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی جانب سے حالیہ سیاسی بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کے تمام اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے مکمل گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ کابینہ کے اراکین کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور معاملات افہام و تفہیم اور باہمی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھنے چاہئیں، کیونکہ وفاقی وزرا کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کی بیان بازی سے تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے؛ وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں لہٰذا تمام تر توجہ عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی پر مرکوز رہنی چاہیے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی تلقین کی کہ وہ بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے اور حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ سیاسی استحکام کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ
24 November 2026
لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
24 November 2026
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
24 November 2026
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
24 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار
24 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026