سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ
Web Desk
25 November 2026
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کرتے ہوئے سرکاری گندم براہِ راست فلور ملوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے اہم ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں آٹے کی بلا تعطل رسد برقرار رکھنا اور قیمتوں میں استحکام لا کر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ آٹے کے تھوک اور پرچون نرخوں کے درمیان فرق کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ سندھ حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے پہلی بار باردانے کا روایتی نظام ختم کر دیا ہے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 17 ارب روپے کی خطیر سبسڈی دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
25 November 2026
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی
25 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت
25 November 2026
ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی
25 November 2026
ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق
25 November 2026
پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
25 November 2026