LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار

Web Desk

24 November 2026

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور حلال گوشت کے نام پر مبینہ طور پر انتہائی سفاکانہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مقدمے کے مرکزی ملزم اور ذبح خانے کے 44 سالہ پاکستانی نژاد مینیجر ندیم شکیل کو تمام الزامات ثابت ہونے کی صورت میں 105 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فلوریڈا کے اٹارنی جنرل جیمز اتھمائر اور محکمہ زراعت کے حکام نے 23 نومبر 2026 کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگست 2025 میں ایک شہری کی جانب سے فراہم کردہ 19 ویڈیوز کی روشنی میں شروع ہونے والی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ 6 اور 7 جون 2025 کو اورلینڈو میں واقع علی میٹ انٹرنیشنل (Ali Meat International LLC) کے ذبح خانے میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا تشہیر کے ذریعے بلائے گئے گاہکوں اور ملازمین نے بھیڑوں، بکریوں اور گائے کو اذیت ناک طریقوں سے ذبح کیا، گائے کو بار بار بجلی کے جھٹکے دیے، ڈنڈوں سے مارا، ایک جانور کے گلے پر 15 مرتبہ چھری چلائی اور ایک 12 سے 13 سالہ بچے کے ہاتھ میں چھری دے کر اسے بھیڑ کا گلا کاٹنے پر مجبور کیا۔ تفتیش کے دوران مینیجر ندیم شکیل نے انتظامات، نگرانی اور مالی لین دین کا اعتراف کیا جبکہ ان کے دفتر سے ایک چوری شدہ رائفل بھی برآمد ہوئی، جس کے بعد ان کے خلاف گائے کے ساتھ سنگین بدسلوکی، جانوروں پر شدید ظلم، سازش اور چوری شدہ آتشیں اسلحہ رکھنے سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم انہیں ابھی سزا نہیں سنائی گئی اور الزامات عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں۔ گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں 44 سالہ پاکستانی شہری محمد عرفان خان، 45 سالہ بلال خالد دوہاست، 36 سالہ گیلاس سانتیز، 26 سالہ لورینزو سانتیز ڈیاز اور 57 سالہ ژاں ڈیولیس شامل ہیں، جن میں سے پاکستان، میکسیکو اور ہیٹی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ان کے خلاف امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے حراستی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ کاروبار کے سرکاری ریکارڈ میں اس کے مینیجرز کے نام محمد رزاق اور کلثوم رزاق درج ہیں جبکہ حکام نے ندیم شکیل کو مالک کے بجائے موقع کا مینیجر قرار دیا ہے، دوسری جانب امریکی محکمہ زراعت نے 2021 سے موصول ہونے والی شکایات اور حالیہ معائنے میں جانوروں کو کیچڑ و فضلے میں رکھنے پر ذبح خانہ بند کرتے ہوئے وفاقی معائنہ کاروں کی غیر موجودگی میں جانور ذبح کرنے کی اجازت منسوخ کر دی ہے، جبکہ ماہرین نے اس عمل کو امریکی قوانین اور حلال ذبح کے مذہبی اصولوں کے بھی منافی قرار دیا ہے۔