وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
24 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر کے ماتحت اسٹیٹ ایجنسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویشنز کے چیئرمین علوی مہدیوف کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عوامی خدمات کی فراہمی اور ڈیجیٹل نظام کے فروغ میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے، جہاں وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام و تھرڈ پارٹی آڈٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آسان خدمت مرکز کو شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انقلابی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو آڈٹ رپورٹ کی سفارشات پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور ملک بھر میں قائم ہونے والے مراکز میں خدمات کا معیار یکساں رکھنے کے لیے ‘آسان خدمت اتھارٹی’ کے قیام کا حکم دیا، جبکہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں آسان خدمت مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز نے جنوری 2026 سے نومبر 2026 تک 2 لاکھ 44 ہزار 230 درخواستوں پر مختلف شہری خدمات فراہم کی ہیں اور عوامی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ملاقات کے دوران اس اقدام کو مزید مستحکم کرنے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
24 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار
24 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026
چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو
24 November 2026
جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
24 November 2026
سعودی عرب کا 2027 کا بجٹ منظور، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ
24 November 2026