LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر بھائیوں کے ہوٹل پر قبضے کا الزام، مقدمہ درج

Web Desk

8 January 2026

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے بھائیوں کے ہوٹل پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے، جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ راجہ شہزاد سلطان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں الزام لگایا گیا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ آدم جی روڈ پر واقع الشمس ہوٹل پر دھاوا بولا، جو سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی ملکیت ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہوٹل کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ساتھ عملے کو کہا کہ یہ ہوٹل سردار تنویر الیاس کا ہے اور اسے فوری طور پر خالی کر دیا جائے۔

مزید الزام ہے کہ سپروائزر اکرام الحق نے ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کو حبسِ بے جا میں رکھا جبکہ کارندوں نے اسلحے کے زور پر ہوٹل پر قبضہ کر لیا۔

تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔