افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے
Web Desk
7 July 2026
افغانستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شاپور زدران 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے ان کے انتقال کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
شاپور زدران گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر کے کینسر کے خلاف طویل لڑائی کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق، مرحوم شاپور زدران کے جنازے کی تفصیلات کا اعلان ان کے خاندان والوں کی مشاورت کے بعد بعد میں کیا جائے گا۔ شاپور زدران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے کھلاڑیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی کارکردگی سے افغان کرکٹ کو عالمی سطح پر روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بیماری کے دوران افغانستان کے متعدد کرکٹرز بھارتی ہسپتال میں ان کی عیادت کے لیے بھی جاتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شاپور زدران نے انٹرنیشنل کرکٹ میں افغانستان کی بھرپور نمائندگی کی، انہوں نے مجموعی طور پر 44 ون ڈے انٹرنیشنل اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے اور کئی یادگار فتوحات میں اہم کردار ادا کیا
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026