LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا: خواجہ آصف

Web Desk

23 December 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے خطے میں اہم کردار کا اعتراف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی کر لیا ہے، جس سے عالمی سیاست میں پاکستان کا مثبت کردار اجاگر ہوا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا اور معرکہ حق میں قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فیلڈ مارشل کو ایوارڈ ملنا ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ ملک میں معاشی اصلاحات بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فنانشل ٹائمز کی جانب سے یہ اعتراف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں پاکستان کے سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے، امریکا کے خلاف بیانات دیے گئے اور سعودی عرب کے ساتھ بھی تعلقات خراب کیے گئے۔