LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

Web Desk

29 July 2026

ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے راولاکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو متاثر کرنے والے شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح حملہ آور شہر کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں اور ان کے تانے بانے باہر سے ملتے ہیں، جبکہ شرپسندوں کے حملے میں رینجرز کا 1 اہلکار شہید ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے انکشاف کیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر کے ان سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اداروں کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔