قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر
Web Desk
29 July 2026
وفاقی آئینی عدالت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی اور خواتین کی نشستوں میں آبادی کے تناسب سے اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون اور پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق کیس میں درست فیصلہ صادر نہیں کیا اور نئی مردم شماری کے نتائج کو مدِنظر نہیں رکھا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسلم آبادی کی طرز پر اقلیتوں اور خواتین کو بھی آبادی میں ہونے والے اضافے کے عین مطابق ایوانوں میں نمائندگی فراہم کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم
29 July 2026
فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان
29 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ
29 July 2026
شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
29 July 2026
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
29 July 2026
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
29 July 2026
بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب
29 July 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
29 July 2026