LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

Web Desk

29 July 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورۂ امریکہ کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں افراد نے شدید بارش کے باوجود زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی حکومت سے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے وائٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرتے رہے جبکہ ‘نسل کشی بند کرو’ کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران مظاہرین کا ایک گروپ جارج ٹاؤن میں واقع فور سیزنز ہوٹل کے اندر داخل ہو گیا جہاں نیتن یاہو رات کے کھانے میں شریک تھے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو باہر نکال دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو سخت نعرے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔