LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم 4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور پاکستان امریکا اور ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہے: دفترِ خارجہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بہتر، مون سون بارشوں کا الرٹ جاری سعودی وزیرِدفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا پیغام پہنچایا: امریکی میڈیا لاہور ہائیکورٹ: جسٹس طارق سلیم شیخ کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کے حکم پر عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، عبد القیوم نیازی

Web Desk

29 July 2026

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے خطے کی موجودہ نازک صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات انتہائی سنگین ہو چکے ہیں اور کشمیریوں پر طاقت کا بیجا استعمال پوری دنیا میں غلط پیغام بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قیامِ پاکستان کی تحریک سے لے کر آج تک لازوال قربانیاں دی ہیں، لیکن موجودہ حالات سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سے ہدایت کی ہے کہ عوامی تحریک کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کی جائے جن پر معاہدے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں مرحلہ وار انتخابات کے انعقاد اور طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا کہ پرامن عوام پر گولی چلانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔