حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
29 July 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے شہر ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی معاشی اور تعلیمی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلوں اور پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل معاشی بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ غریب آدمی ہر چیز پر ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں 11,000 سرکاری اسکول آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 14,000 سے 15,000 اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عوام کا خون بہہ رہا ہے جبکہ حکمران خاندانی سیاست میں مصروف ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے ‘بنو قابل’ کے بعد ‘ذی کنیکٹ’ نامی نئے پروگرام کا بھی اعلان کیا۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، عبد القیوم نیازی
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
کلینک میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل، فوٹیج سامنے آ گئی
29 July 2026
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
29 July 2026
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
29 July 2026
میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، عظمیٰ بخاری
29 July 2026