LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ

ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن

Web Desk

29 July 2026

سندھ کے صوبائی سینئر وزیر و وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت پر شدید تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ 2024 میں پنجاب کی حکومت جعلی مینڈیٹ اور خیراتی بنیادوں پر حاصل کرنے کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی اور چوہدری یاسین کے حلقے سمیت نشاندہی کیے گئے تمام متنازع پولنگ اسٹیشنز پر فوری دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ شرجیل میمن نے سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور سندھ کے صحت عامہ کے شعبے کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی جہاں بلا تفریق علاج کیا جاتا ہے، جبکہ پنجاب میں آزادیِ صحافت کو سلب کیا جا رہا ہے اور ایک صحافی کے ٹویٹ کرنے پر اسے غائب کرا دینا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔