کلینک میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل، فوٹیج سامنے آ گئی
Web Desk
29 July 2026
لاہور میں گلبرگ کے علاقے غالب مارکیٹ کے قریب ایک کلینک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر اور پیشہ ور ٹھیکیدار عبداللہ طاہر کو قتل کر دیا جبکہ ایک ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق عبداللہ طاہر فزیو تھراپی کے لیے کلینک آئے ہوئے تھے، فائرنگ کے دوران ڈاکٹر کے بازو پر گولی لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں 2 ملزمان کو ہیلمٹ پہنے کلینک کے اندر داخل ہوتے اور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا کچھ ماہ قبل اوکاڑہ میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا، لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، عبد القیوم نیازی
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
29 July 2026
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
29 July 2026
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
29 July 2026
میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، عظمیٰ بخاری
29 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم
29 July 2026