فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان
Web Desk
29 July 2026
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ فلسطین پر غیر قانونی اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مکمل روح کے ساتھ عمل درآمد کریں۔ پاکستانی مندوب نے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ریاض کو وسیع تر علاقائی تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، عظمیٰ بخاری
29 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم
29 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ
29 July 2026
شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
29 July 2026
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر
29 July 2026
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
29 July 2026
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
29 July 2026
بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب
29 July 2026