LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

صاف پانی میں غلاظت پھینکی جاتی ہے اوروہی سب پی رہے ہیں: مصدق ملک

Web Desk

2 February 2026

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ صاف پانی میں فضلہ پھینکا جا رہا ہے اور وہی پانی عوام استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور ہمارے پاس ایسا سیارہ ہے جہاں زندگی گزارنے کے لیے ہر چیز موجود ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ نباتات اور جنگلی حیات انسانی زندگی کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور قدرت پر ظلم کو روکنے کے اقدامات لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا:

“صاف پانی میں بڑی مقدار میں فضلہ شامل ہورہا ہے، اور یہی پانی عوام استعمال کر رہے ہیں۔ فضائی اور آبی آلودگی موجودہ دور کے بڑے مسائل ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔”

ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے، اور اگلے دو سال کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار بھی مرتب کیے جائیں گے تاکہ قدرتی جھیلوں اور آبی ذرائع میں تعفن اور بدبو ختم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پانی صرف جھیل یا کشتی کے لیے نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا بنیادی ذریعہ ہے، اور اس کے تحفظ کے لیے اقدامات لازمی ہیں۔