سہ فریقی سکیورٹی معاہدہ آسٹریلیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا: سابق وزیراعظم میلکم ٹرن
Web Desk
12 August 2026
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک نے اپنی موجودہ دفاعی پالیسی تبدیل نہ کی تو آسٹریلیا مزید غیر محفوظ، کمزور اور اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائے گا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ ہاؤس میں برطانیہ اور امریکا کے ساتھ طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے (AUKUS) پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس شراکت داری نے آسٹریلیا کو امریکا کا مزید محتاج بنا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت مجوزہ جوہری آبدوزوں کا ملنا آسٹریلیا کے ہاتھ میں نہیں بلکہ امریکا اور برطانیہ کے فیصلوں پر منحصر ہے، جو کہ آسٹریلوی خودمختاری کی بہت بڑی قربانی ہے۔ اس موقع پر سماعت کے مقام کے باہر شہریوں کی جانب سے معاہدے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا، جبکہ پبلک انکوائری کمیٹی آسٹریلیا کی خودمختاری، سیکورٹی اور جوہری فضلے کی تلفی کے اثرات کا جائزہ لے کر اکتوبر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ
12 August 2026
بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے
12 August 2026
ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ
12 August 2026
چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار
12 August 2026
طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 لاکھ افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم
12 August 2026
اتنے بڑے ہاتھ نہیں بانی کے اکاؤنٹ سے اپنے لئے ٹویٹس کروں: مشعال یوسفزئی
12 August 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
12 August 2026
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
12 August 2026