علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: سعودی کابینہ
Web Desk
12 August 2026
سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مشاورت اور سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران آبنائے ہرمز اور باب المندب میں عالمی بحری گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے حوثی ملیشیا کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ کابینہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور اپنے وسائل کے دفاع کے مسلمہ حق کا اعادہ کیا، جبکہ یمن کی قانونی حکومت اور اقوامِ متحدہ کی زیرِ قیادت امن و استحکام کی کوششوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ مزید برآں، سعودی کابینہ نے القدس (یروشلم) کی قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو فوراً روکے اور مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنائے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026