طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 لاکھ افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم
Web Desk
12 August 2026
اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے اب تک تقریباً 24 لاکھ افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں۔ یونیسکو کے مطابق افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین اور لڑکیوں پر ثانوی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر باضابطہ پابندی عائد ہے۔ عالمی برادری سے وعدوں کے باوجود طالبان نے مارچ 2022 میں لڑکیوں کے ثانوی سکول اور دسمبر 2022 میں یونیورسٹیاں بند کر دیں، جنہیں عارضی قرار دینے کے باوجود تاحال بحال نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شرحِ خواندگی صرف 37 فیصد رہ گئی ہے اور 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ عبارت پڑھنے سے بھی قاصر ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کے باعث ملک میں خواتین اساتذہ کی پہلے سے موجود شدید کمی مزید بحران اختیار کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ
12 August 2026
بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے
12 August 2026
ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ
12 August 2026
چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار
12 August 2026
سہ فریقی سکیورٹی معاہدہ آسٹریلیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا: سابق وزیراعظم میلکم ٹرن
12 August 2026
اتنے بڑے ہاتھ نہیں بانی کے اکاؤنٹ سے اپنے لئے ٹویٹس کروں: مشعال یوسفزئی
12 August 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
12 August 2026
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
12 August 2026