LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ارجنٹینا سے میچ میں مصر نے ریفریز کیخلاف فیفا میں باضابطہ شکایت درج کرادی

Web Desk

9 July 2026

مصری فٹبال فیڈریشن نے ارجنٹینا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ میں ہونے والی مبینہ ناانصافیوں پر عالمی فٹبال گورننگ باڈی (فیفا) سے باضابطہ شکایت درج کراتے ہوئے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور وی اے آر (VAR) حکام کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

مصری فیڈریشن کا الزام ہے کہ ریفری اور وی اے آر نے سنگین غلطیاں اور دوہرا معیار اپنایا، جس کے باعث مصر کو ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا۔ میچ کے دوران مصر کا ایک گول تقریباً 100 گز دور ہونے والے مبینہ فاؤل کی بنیاد پر مسترد کیا گیا، جبکہ کپتان محمد صلاح کو گرائے جانے اور پنالٹی کے دیگر واضح مواقع پر ویڈیو ریویو سے دانستہ گریز کیا گیا۔ ان متنازع فیصلوں پر مصری ہیڈ کوچ حسام حسن کے شدید احتجاج پر ریفری نے انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا۔ مصری فٹبال فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم کے ساتھ سراسر امتیازی سلوک ہوا ہے، لہذا فیفا اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔