مصر کی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی، ہزاروں افراد کا شاندار استقبال
Web Desk
10 July 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے بعد مصر کی قومی فٹبال ٹیم اپنے ملک واپس پہنچ گئی ہے، جہاں ایئرپورٹ پر اترتے ہی سرکاری حکام اور فٹبال انتظامیہ کی جانب سے ان کا شاندار اور پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ قومی ہیروز کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ کے باہر مداحوں اور شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کے باہر آتے ہی انہیں گھیراؤ میں لے لیا اور ان کے ساتھ یادگار تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔ بعد ازاں، فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک خصوصی بس میں شہر کے مختلف علاقوں کا سفر کیا، جہاں ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے سڑکوں پر کھڑے ہزاروں پرجوش شہری اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیے۔ اس موقع پر شہریوں نے فٹبال ٹیم اور مصر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، جبکہ کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ ہلا کر اپنے مداحوں کی بے پناہ محبت اور نعروں کا بھرپور جواب دیا۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026