LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

فیفا ورلڈکپ: آج کی فتح کا دن میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے، محمد صلاح

Web Desk

4 July 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹ بال کی تاریخ کا ایک نیا باب لکھ دیا ہے۔ مصر نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد وہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

اس تاریخی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصری ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر محمد صلاح شدید جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا: “آج کا دن میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے۔ ہم اس کامیابی کو معمولی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ مصر نے پہلی بار ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے آگے رسائی حاصل کی ہے۔” محمد صلاح نے فتح کا تمام تر کریڈٹ ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے بطور ایک یونٹ تاریخ رقم کی ہے اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ہی یہ نئی تاریخ لکھی ہے۔

محمد صلاح کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ مصر کی جرسی پہننے پر فخر محسوس ہوتا ہے اور ان کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی دوسرا اعزاز نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خوش دیکھنا اور اس تاریخی لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھنا ان کے لیے سب سے بڑی خوشی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اس سنسنی خیز فتح کے ساتھ ہی مصر نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کسی میچ میں کامیابی کا سواد چکھا ہے۔ اب مصری ٹیم کا اگلا اور سب سے بڑا امتحان 7 جولائی کو ہوگا، جب وہ اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے مدمقابل ہوگی۔ اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے فٹ بال کے حلقوں اور شائقین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔