الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ
Web Desk
8 July 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران دلچسپ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جہاں اسپیشل سیکرٹری نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی اس وقت ایک کالعدم جماعت ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ٹی ایل پی کے وکیل کے وکالت نامے اور اختیار پر سخت سوالات اٹھائے اور کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق امیر ہی اصل اتھارٹی ہے، الیکشن اتھارٹی کا کوئی اختیار نہیں۔ اس پر ٹی ایل پی کے وکیل نے بتایا کہ مرکزی مجلسِ عاملہ کی تحلیل کے بعد اختیارات الیکشن اتھارٹی کو منتقل ہوئے تھے، تاہم چیئرمین الیکشن اتھارٹی بلال قادری کو اکتوبر 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے جون 2026 میں ضمانت پر رہائی کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ وکیل نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پارٹی کے امیر اس وقت زیرِ حراست ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے یاد دلایا کہ کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع کی درخواست پہلے ہی مسترد کر دی تھی، جس کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026