لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی
Web Desk
26 October 2026
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کے مطابق تینوں بہنوں کی نظر بندی کے احکامات میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو تنبیہ کی کہ ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن درخواست میں ڈی سی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، اور عدالت اپنی درخواست کی حد سے باہر جا کر کوئی آرڈر جاری نہیں کر سکتی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں بازیابی کی درخواست کو باقاعدہ نمٹا دیا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
26 October 2026
فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے
26 October 2026
الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ
26 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل، ٹرائل فوراً روکنے کی استدعا
26 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
26 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے
26 October 2026
شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ
26 October 2026