ایرانیوں کا آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران ہوں، ٹرمپ
Web Desk
4 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کے اجتماع پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنازے میں لوگوں کو اس طرح روتے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
امریکی معروف نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ (Axios) کے صحافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایرانی رہبر کی آخری رسومات میں عوام کی ریکارڈ ساز شرکت پر اپنا ردِعمل دیا۔ انہوں نے کہا، “میں ایرانی عوام کو علی خامنہ ای کے لیے اس طرح روتا دیکھ کر شدید حیران ہوں، کیونکہ میں تو ہمیشہ یہی سمجھتا تھا کہ ایرانی عوام ان سے اور موجودہ ایرانی نظام سے شدید نفرت کرتے ہیں۔”
امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ اگر وہ (امریکہ) چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے کے اس بہت بڑے اجتماع میں موجود تمام افراد اور ایرانی قیادت کو ایک ساتھ نشانہ بنا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا کوئی انتہائی قدم جان بوجھ کر نہیں اٹھایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے فوجی کارروائی کا فیصلہ اس لیے روکا کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو مستقبل میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے دوسرا کوئی فریق باقی ہی نہ رہتا۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026