LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

رونالڈو کی ’بسم اللّٰہ‘ پڑھنے کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

Web Desk

4 July 2026

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس میں انہیں ایک اہم میچ کے دوران پنالٹی کک لینے سے قبل مبینہ طور پر ‘بِسمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ’ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شمار ہونے والے رونالڈو گزشتہ چند برسوں سے سعودی عرب کے معروف فٹبال کلب ‘النصر’ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کے بارے میں یہ دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے مسلم ساتھی کھلاڑیوں اور عرب ثقافت کے گہرے اثرات قبول کیے ہیں۔

حالیہ میچ کے دوران رونالڈو سے منسوب اس لمحے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس نے ان کے کروڑوں مسلم مداحوں کو خوش اور جذباتی کر دیا۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس عمل کو بڑے پیمانے پر شیئر اور سراہا جا رہا ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ “یہ بسم اللہ کی طاقت ہے”، جبکہ ایک اور مداح نے جذباتی انداز میں لکھا کہ “یہ منظر دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے”۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ “رونالڈو نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے ہیں”۔ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں، جسے ان کا آخری فیفا ورلڈ کپ بھی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے تاحال باضابطہ طور پر فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔