LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

بھاٹی گیٹ واقعہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

31 January 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھاٹی گیٹ واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی غلطی کا اعتراف کر چکی ہیں اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو ضرور سزا دی جائے گی۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غلطی سب سے ہو سکتی ہے لیکن ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ اتنی بڑی آبادی میں اس نوعیت کا حادثہ ہونا حکمرانوں کے لیے ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعے کو تسلیم کیا، عوام سے معذرت بھی کی اور واضح کیا کہ جو میٹنگ ہوئی تھی اسے لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وزیراعلیٰ نے کھلے دل سے مانا کہ غلطی ہوئی ہے اور جو بھی ذمہ دار ہوگا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا کہ تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں، مگر وزیراعلیٰ پنجاب اس بات پر پرعزم تھیں کہ کوئی چیز چھپائی نہیں جائے گی اور پوری حقیقت قوم کے سامنے لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مین ہول کورز کی چوری ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، اکثر رات کے وقت نشئی افراد مین ہول کور چرا لیتے ہیں۔ چند دن قبل سیف سٹی کیمروں میں ریکارڈ ہوا کہ ایک رکشہ ڈرائیور صبح چار بجے کے قریب اپنی فیملی کے ساتھ آیا اور لوہے کے مین ہول کور اٹھا کر لے گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک خصوصی اسٹینڈرڈ مین ہول کور تیار کیا جائے گا جسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو شخص اسے بیچے گا یا خریدے گا، دونوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔