LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر علی خان کا خطاب، بلوچستان پر حملے کو پورے پاکستان پر حملہ قرار دے دیا

Web Desk

2 February 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پر ہونے والا دہشت گرد حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہو کر بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور ہم شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑے گا اور دہشت گردی کے لیے کسی اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد جہاں بھی ہوگا، ریاست اس کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر ایکشن لیتے وقت صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نیشنل ایکشن پلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا دوبارہ جائزہ لینے اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ بانی چیئرمین کو پمز ہسپتال لایا گیا مگر اہل خانہ سے یہ بات چھپائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزرا کی جانب سے اس معاملے پر متضاد بیانات سامنے آئے، کوئی کہتا رہا کہ بانی چیئرمین کو پمز لایا ہی نہیں گیا جبکہ کسی نے کہا کہ انہیں بیس منٹ بعد واپس لے جایا گیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین، جو قومی یکجہتی کی علامت ہیں، ان سے ملاقات ممکن نہیں تو پھر قومی یکجہتی کیسے قائم ہو سکتی ہے۔