LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا

Web Desk

26 October 2026

خون کے سرطان (کینسر) میں مبتلا بنگلادیش کے ابھرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر (انڈر 18) فاسٹ بولر مہدی حسن ہردوئے علاج کے لیے ڈھاکا منتقلی کے دوران ایمبولینس میں انتقال کر گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، چٹاگانگ ڈویژن کی انڈر 18 ٹیم کے باصلاحیت رکن مہدی حسن ہردوئے کو حالت بگڑنے پر چٹاگانگ سے بہتر علاج معالجے کے لیے ڈھاکا لایا جا رہا تھا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گئے۔ بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرنے والے مہدی حسن کو بنگلادیش کی جونیئر کرکٹ کا ایک امید افزا اور مستقبل کا اسٹار تصور کیا جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، رواں سال جولائی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کی جانب سے کرکٹر کے علاج کی غرض سے 5، 5 لاکھ ٹکا کی مالی امداد بھی فراہم کی گئی تھی، مگر تمام تر طبی کوششوں کے باوجود ان کی زندگی نہ بچائی جا سکی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔