پی ٹی آئی وکلا نے بانی کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا
Web Desk
31 January 2026
تحریک انصاف کے وکلا پر مشتمل 6 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا، جہاں وفد نے جیل حکام سے ملاقات کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف کے طبی معائنے سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وکلا کے وفد کو گیٹ نمبر 3 کے ذریعے اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ وفد میں اویس یونس، راجہ متین، احسن کیتھران، حسنین سنبل، سجاول ایڈووکیٹ اور واسط ایڈووکیٹ شامل تھے۔
وکلا نے جیل حکام سے ملاقات کے دوران ایک تحریری درخواست جمع کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، اس لیے ان کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹس فراہم کی جائیں۔
اس موقع پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے بھی طلب کیے۔ مجموعی طور پر 6 وکالت نامے دستخط کے لیے جیل حکام کو بھجوائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وکالت ناموں پر دستخط مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپیل دائر کی جائے گی۔ جیل حکام نے تحریک انصاف کے وکلا کے وفد کی درخواست وصول کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026