LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

بابر اعظم کا ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

Web Desk

7 July 2026

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کپتانی، ٹیم کے مستقبل اور نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ہمیشہ ایک بڑا اعزاز رہا ہے اور وہ اس ذمہ داری کو پوری لگن سے نبھا رہے ہیں۔

بابر اعظم نے ماضی کے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بطور کپتان انہوں نے اپنے ماضی کے فیصلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور ان سے سیکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹیم کو آگے بڑھائیں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ شدید دباؤ کا کھیل ہے، اس لیے ان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں سے مسلسل بات چیت کریں تاکہ ان کا دباؤ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جونیئر کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ پرفارم کر سکیں۔

بابر اعظم نے اپنے سخت گیر فارمولے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان اس وقت ان کی توجہ صرف تین بنیادی چیزوں پر مرکوز ہے، جن میں ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس شامل ہیں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ان تینوں چیزوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو ان معیارات پر پورا اترنا ہو گا۔