LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، عطا تارڑ

Web Desk

31 January 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس بیانیے پر سیاست کرتی رہی ہے، اس پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ملک اور صوبوں کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، تاہم وہاں کی حکومت مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر آمادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے متعدد بار معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی، لیکن صوبائی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اب وفاقی حکومت نے عملی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج آئین اور قانون کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی، تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔