خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی پیغام
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو ویکسین مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جو بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اپنے پیغام میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک فیصلہ کن اقدام ہے۔
خاتونِ اول نے تمام والدین سے اپیل کی کہ جن بچوں کی عمر پانچ سال یا اس سے کم ہے، انہیں ہر بار انسدادِ پولیو ویکسین ضرور پلوائیں کیونکہ پولیو کے قطرے پلوانا ہی اس مرض کے خاتمے کا واحد مؤثر راستہ ہے۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آئیں، مل کر اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کریں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
3 October 2026
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری
3 October 2026
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026