ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی
Web Desk
13 July 2026
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ بھی پکی کر لی ہے۔ گروپ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ قازقستان سے ہوا، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے قازقستان کے خلاف تینوں سیٹس میں بالترتیب 14-25، 12-25 اور 9-25 کا بھاری اسکور کارڈ بنا کر میدان مارا۔ مسلسل دو گروپ میچز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اب وہ ایونٹ میں اپنا اگلا گروپ میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026