مصنوعی ذہانت کا سونامی دفتری ملازمتوں کو ختم کردے گا، ایلون مسک
Web Desk
12 November 2025
کووڈ-19 کے بعد دنیا بھر میں ملازمتوں کے رجحان میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی تھی جہاں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں اب دنیا بھر میں ملازمتیں چھوڑنے کے تناسب میں نمایاں کمی آئی ہے۔
کووڈ 19 کے بعد مصنوعی ذہانت کے استعمال کا رجحان اس وقت عرقع پر ہے، یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو کمپیوٹرز اور مشینوں کو انسانی ذہانت کی طرح سوچنے، سیکھنے، فیصلہ کرنے اور مسائل حل کرنے کے قابل بناتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے متعلق یہ بھی کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں آٹومیشن کی وجہ سے بڑی تبدیل دیکھی جائے گی جبکہ ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے بھی اس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت دفتری ملازمتوں ختم کردے گی، مصنوعی ذہانت اب ان ملازمتوں سے جیسی ہوجائے گی جہاں ملازم کمپیوٹر کے دور سے پہلے دستی طور پر حساب کتاب کرتے تھے۔
ایلون مسک نے کہا میرے خیال میں نوکریوں کی بہت زیادہ مانگ ہو گی لیکن ضروری نہیں کہ ایک جیسی نوکریاں ہوں، مصنوعی ذہانت پہلے ہی ڈیجیٹل پر مبنی دفتری ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے اور ایسا تیز رفتاری سے ہوتا نظر آئے گا۔
ایلون مسک نے کہا یہ بالکل سادگی سے ہو رہا ہے، مصنوعی ذہانت ایک سپرسونک سونامی ہے۔ تمام ملازمتوں کو فوری طور پر خطرہ نہیں ہے۔ ایسی ملازمتیں اور پیشے جن کے لیے جسمانی محنت اور کچھ انسانی تعامل کی ضرورت ہوتی ہے وہ تو ہمیشہ رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026