ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے تیار
Web Desk
13 July 2026
پاکستان کے مایہ ناز اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے اور ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں اپنے آخری ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کی تیاریاں بہترین ہیں اور وہ خود کو اسی فارم اور پوزیشن میں محسوس کر رہے ہیں جیسی 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں تھی، جہاں انہوں نے ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن ہونے کا دباؤ ضرور ہے، لیکن ان کا مقابلہ ہمیشہ خود سے رہا ہے اور وہ میدان میں اس پریشر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم نے یہ بھی بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل اپنی فٹنس اور اسٹرینتھ کو پرکھنے کے لیے وہ آج رات سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایک بار پھر ملک کے لیے بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026